ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر پی ایم مودی نے پیش کیا خراج عقیدت، راہل نے کہا- ان کے اقدار کی حفاظت ضروری

جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر پی ایم مودی نے پیش کیا خراج عقیدت، راہل نے کہا- ان کے اقدار کی حفاظت ضروری

Sat, 14 Nov 2020 13:45:17    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک آج یعنی کہ 14 نومبر کو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پنڈت نہرو کی آج 131 ویں یوم پیدائش ہے۔ پہلے وزیراعظم بچوں میں چچا نہرو کے طورپر مقبول تھے اور ان کی یوم پیدائش کو بچوں کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے پنڈت نہرو کی یوم پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، ’’ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر میری طرف سے خراج عقیدت۔‘‘

اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’آج ہندوستان اپنے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ ایک عظیم دور اندیش، جنہوں نے ہمارے ملک کی بنیاد رواداری، مساوات اور جدید نظریہ سے رکھی تھی۔ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ان اقدار کو محفوظ رکھیں۔‘‘


Share: